اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے پانچویں اور چھٹے اے ٹی آر 72-600 کے مسافربردار طیارے فرانس سے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے.
فرانس کے شہر تولوز میں ایران کی قومی ایئرلائن، ہما اور اے ٹی آر کمپنی کے اعلی حکام کی موجودگی میں نئے جہاز ایرانی حکام کے حوالے کئے گئے تھے.
خریدے جانے والے ان جدید طیاروں کو اندرونی پروازوں کے لئے استعمال کیا جائے گا.
ATR-72 طیارے میں 70 مسافروں کی گنجائش ہے جو 1528 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے.
گزشتہ سال ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر، ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے درمیان طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے.

